وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں نجی ٹی وی کے اینکر کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ، اینکر کی جانب سے بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی، ریلوے کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پروگرام کرنے پر ریلوے حکام نے اینکر کو بطور گواہ مقدمے میں شامل کیا تھا،اقرار الحسن متعدد نوٹسز اور قابل ضمانت وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ایس ایس پی ریلوے کو اینکرکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کرد ی ۔
Facebook Comments