جیو نیوز سے وابستہ اینکر پرسن عبداللہ سلطان اپنے اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگئے۔عبداللہ سلطان نے ٹوئٹر پر پیغام میں یہ اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیوی اور ننھے بیٹے کا بھی کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹو آیا ہے۔اینکر پرسن نے کہا کہ وہ آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں اور انہیں اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ وہ جیو پر اپنے پروگرام جیو پاکستان کا دوبارہ حصہ بنیں۔

Facebook Comments