maroof adakara o meezbaan 4 baar harrassment ka shikaar

معروف اداکارہ و میزبان 4 بار ہراسانی کا شکار۔۔

معروف اداکارہ و میزبان  نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکہ‘ کو کچھ عرصہ قبل دیئے گئے انٹرویو میں نادیہ جمیل نے کہا کہ ان کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعات میں ان کے گھریلو ملازم ملوث تھے۔اس انٹرویو میں کی گئی گفتگو پر نادیہ جمیل کی طرف سے بعد ازاں ایک وضاحتی پوسٹ کی گئی ، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری بار 9سال کی عمر میں، تیسری بار 17سال کی عمر میں اور چوتھی بار 18سا ل کی عمر میں ان کا جنسی استحصال کیا گیا۔نادیہ جمیل نے بتایا کہ کم عمری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات کے بعد مجھے ڈپریشن، شرمندگی ، صدمے اور خوف نے ایسا گھیرا کہ ان سے نکلنے میں مجھے کئی سال لگ گئے۔ اب دیکھیں میں کہاں ہوں۔ اس مشکل وقت سے نکل چکی ہوں اور اب یہ زخم بھی مندمل ہو چکے ہیں۔ اب میں زندگی میں آگے بڑھ رہی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں