maroof adakara ko emarate ka golden visa

معروف اداکارہ کو امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔۔

معروف اداکارہ مایا علی کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔مایا علی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید ، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔گولڈن ویزا ایک دس سالہ رہائشی کارڈ ہے اور ویزا ہولڈرز کو کئی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کر سکتے ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے حکام سے ویزا لینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ۔مایا علی نے گولڈن ویزا ملنے پر اماراتی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں