معروف اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہیں، زرنش خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خبر دی کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لہٰذا سب محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔اداکارہ نے سٹوری پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں موجود ہوں اور مجھے شک ہے کہ میں کووڈ کا شکار ہوگئی ہوں۔زرنش نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ برائے مہربانی سماجی رابطہ قائم رکھیں اور کورونا وائرس کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں، یہ برا ہے۔اداکارہ نے سٹوری پر کیپشن کے ذریعے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل ہسپتال سے بنائی گئی تھی اور اب میرا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

Facebook Comments