maroof adakara ki legend circketer hanif muhammad ke potay se shadi

معروف اداکارہ کی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے شادی۔۔

معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے کرکٹر شہزر محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزر محمد شعیب محمد کے بیٹے ہیں جو خود بھی کرکٹر رہ چکے ہیں جب کہ شہزر فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور ستمبر 2019 میں سندھ کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیا تھا۔اداکارہ کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت سوہا اور شہزر کے دوستوں نے شرکت کی۔ اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جب کہ ہدایت کار فہیم برنی اور ندیم بیگ بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں