معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستانی ڈراموں میں دِکھائے جانے والے مواد پر اعتراض اٹھا دیا۔ثروت گیلانی جوکہ آج کل اپنی نئی ویب سیریز ’ قاتل حسینوں کے نام‘ کی پروموشن کرنے میں مصروف ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے اس ویب سیریز میں کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس کی کہانی مضبوط اور مختلف تھی۔اُنہوں نے کہا کہ’اس سیریز میں اور اس سے پہلے جو سیریز ( چڑیلز ) اُنہوں نے کی تھی، دونوں میں ان کے کردار مختلف ہیں‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ سیریز (قاتل حسینوں کے نام) میں انہوں نے (مہک) کا جو کردار ادا کیا ہے وہ زندگی سے کافی ناامید ہے اور وہ اپنی زندگی میں جس طرح کی شخصیت بننا چاہتی ہے ، نہیں بن سکتی، جبکہ سیریز ( چڑیلز ) میں اُنہوں نے ایک پرامید لڑکی (سارہ) کا کردار ادا کیا تھا۔ ثروت گیلانی نے آج کل ڈراموں میں قابل اعتراض مواد دِکھانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’ایسا مواد دِکھانے کی وجہ یہ ہےکہ سب لوگ آج کل صرف ریٹنگز کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں‘۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ’میڈیا کے سربراہان کو موجودہ مسائل سے زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، محفوظ کہانی سنانا پہلی پرجیح ہونی چاہیے‘۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس ہنر ہے، ہمارے پاس اداکار ہیں، ہمارے پاس کچھ شاندار بنانے کی پوری صلاحیت ہے‘۔اُنہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ لوگ جو سپر اسٹارز کو اپنے پراجیکٹس کا حصّہ نہیں بناپاتے، وہ اُنہیں دو ٹکے کی عورت بتاتے ہیں‘۔ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ’اُنہوں نے ایک دہائی پہلے (متائے جان) میں کام کیا تھا‘۔اُنہوں نے بتایا کہ اُنہوں نےاس میں سے کچھ سین تبدیل کروائےتھے کیونکہ وہ اُن سے متفق نہیں تھیں، لیکن وہ اسکرپٹ کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔ثروت گیلانی نے کہا کہ’وہ آج کل دِکھائے جانے والے آدھے مواد سے متفق نہیں ہیں، یہ غیر ذمہ دارانہ ہے‘۔
معروف اداکارہ کا پاکستانی ڈراموں پر اعتراض۔۔
Facebook Comments