معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کا دھماکہ ہو گیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اطلاعات کے مطابق اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں پیر کے روز پیش آنے والےا یک خوفناک واقعے نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمن اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے ان کا پورا گھر تباہ ہو گیا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ابھی تک ایمن اور منیب کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Facebook Comments