maroof adakaar ki dimagh ki rag phat gyi

معروف اداکارہ کی دماغ کی رگ پھٹ گئی، حالت تشویشناک۔۔

ماضی کی مقبول ترین اور سینئر اداکارہ فردوس بیگم کی طبیعت مزید بِگڑ گئی ہے۔لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج اداکارہ فردوس بیگم کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اُن کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرز نے کہا کہ اداکارہ فردوس بیگم کو اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سینئر اداکارہ کے اہلخانہ نے فردوس بیگم کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ فردوس بیگم کو گزشتہ روز برین ہیمبرج کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 71 سال ہے۔  فردوس بیگم کا اصل نام پروین ہے جبکہ انہوں نے فلمی نام فردوس سے شہرت پائی۔ اداکارہ فردوس بیگم نے ماضی کی مقبول فلم ’ہیررانجھا‘ میں ’ہیر‘ کا کردار نبھایا تھا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں