maroof adakaar huma nawab cybercrime ka shikaar hogyin

معروف اداکارہ ہما نواب سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں

سینئر اداکارہ ہما نواب کو جعلسازوں نے دو لاکھ روپے کا چونا لگادیا۔پی ٹی وی کے ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی سینئر اداکارہ ہما نواب کو ایک شخص نے بینک کا نمائندہ بن کر لوٹ لیا۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کال کرنے والے کے پاس ان کی بہت زیادہ معلومات تھیں جس سے انہیں لگا کہ یہ اصلی بندہ ہے۔اداکارہ کے مطابق بینک کا نمائندہ بن کر کال کرنے والے نے انہیں دھمکی دی کہ اگر پوچھی گئی معلومات نہ بتائی گئیں تو ان پر بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے پر پانچ سال کی پابندی لگ جائے گی ، یہ سن کر انہوں نے تمام معلومات فراہم کردیں جس کے بعد پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ روپے غائب ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں