فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے معروف اداکار سہیل اصغر کو کراچی میں بحریہ ٹاون کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ممتاز اداکار کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔ لیجنڈ اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افسوس ناک بات یہ تھی کہ شوبز سے صرف اداکار یاسر حسین، فیصل قریشی اور معروف ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے جنازے میں شرکت کی۔ باقی ان کا کوئی ساتھی اداکار مرحوم کے اس آخری سفر میں دیکھنے میں نہیں آیا۔۔

Facebook Comments