marofo fankaar akbar khan superdkhaak

معروف فنکار اکبرخان سپردخاک، رسم قل آج۔۔

معروف فنکار اکبر خان کو سپرد خاک کردیا گیا ان کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا ان کی نماز جنازہ اقصی مسجد نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جب کہ تدفین نیو کراچی قبرستان میں ہوئی نماز جنازہ اور تدفین میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اکبر خان کی عمر 62 سال کی تھی اکبر خان مرحوم نے ایک بیوہ تین صاحبزادیاں اور ایک صاحب زادہ سوگوار چھوڑے ہیں اکبر خان معروف اداکار سلیم آفریدی کے کزن تھے ایم کیو ایم کی سینئر رہنما کشور زہرا ، احمد سلیم صدیقی ،ذاکر مستانہ ،شکیل شاہ ، عزمی بخاری ، اسلم پیا ، یونس میمن ، جمیل امام ،گلزار چانڈیو ,آ غا أصف، وسیم قریشی ، ناصر فنکار ، وسیم خان کے علاوہ آرٹ اور فنون سے شخصیات نے شرکت کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اکبر خان کی رسم قل جمعرات عصر تا مغرب اقصی مسجد میں ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں