مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم نے ایک بار پھر اپنا وکیل تبدیل کرلیا۔۔۔ کراچی سینٹرل جیل میں چلنے والے مرید عباس قتل کیس کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔۔ مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عاطف زمان نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا،عاطف زمان کے نئے وکیل نے کیس میں وکالت نامہ جمع کرادیا۔۔نئے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔۔عدالت نے ملزم کے وکیل کو کیس کی تیاری کے لیے 26 جون تک کی مہلت دے دی۔۔ کیس کی مدعییہ زارا عباس کے وکیل جبران ناصر میں سماعت کے دوران پیش نہیں ہوسکے۔۔

Facebook Comments