pemra bill media workers media houses ki mushtarka kamiyabi karaar

مرکزی فلم سنسر بورڈ کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ۔۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے زیرانتظام مرکزی فلم سنسر بورڈ کا نام تبدیل کرنے اور نئی ذمہ داریوں کے تعین کیلئے قانون اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ مرکزی فلم سنسر بورڈ کے سیمنا سینسر ہال کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی، وزیر اطلاعات نے نئے پروجیکٹس ہال کا افتتاح کیا۔ مرکزی فلم سنسر بورڈ کی چیئرپرسن رئیسہ اعظم نے بتایا کہ کہ ڈیجیٹل سینما پروجیکٹر کی تنصیف جلد مکمل ہو جائے گی۔ عالمی معیار کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ کا نام بدلا جارہا ہے اور نئے قانون کے تحت اسے مرکزی فلم سرٹفکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نےکہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری رہے گا۔ حکومت فلم انڈسٹری کے اجراء کیلئے مراعات دے رہی ہے۔ مرکزی فلم سنسر بورڈ کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں