وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہد ری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے گانے کی تعریف کردی ۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ نجی محفلوں میں گانے گائے جاتے ہیں ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گانا گاتے ویڈیو دیکھی جس پر ان کو سراہتا ہوں ، سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر لیکن نجی محفلوں میں ان کا گانا اچھا لگا ۔ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی عوام کے پیسوں کو شادیوں میں استعمال نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے سن کر بڑا اچھا لگا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جاتی امرا کے بڑے استاد اور اُن کے پورے خاندان کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا اعتراض اس بات پر نہیں ہے کہ نجی محفلوں اور شادی تقریبات میں گانے گائے جاتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا اعتراض تو اس بات پر ہے کہ وہ ہمارے پیسوں پر شادیاں نہ کیا کریں۔
