اخبار 92 نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور تین وفاقی وزراءکے نیب کے شکنجے میں آنے کا خدشہ ہے جبکہ یہ بھی انکشاف سامنے آیاہے کہ مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل میں کام کرنے والوں کو کن کن وزارتوں کے کھاتوں سے تنخواہیں آتی تھیں ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے اس موقف کہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا،فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد کئی ایسی چیزیں سامنے آ ئی ہیں کہ بہت سے احکامات آفس ہولڈر نہ ہونے کے باوجود بھی مریم نواز کی ہدایت پر کئے جاتے تھے جن میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں سے لیکر اہم عہدوں پر تعیناتیاں اور فنڈز کا استعمال شامل ہے۔۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل میں کام کرنے والوں کو کن کن وزارتوں کے کھاتوں سے تنخواہیں آ تی تھیں ،اس حوالے سے بھی اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں، یہ چیزیں بھی سامنے آ ئی ہیں کہ وزارت اطلاعات ، پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر سرکاری محکمے بھی ا یسے تھے جہاں مریم نواز کے احکامات پر کئی افراد کی بھرتی ہوئی، کاغذوں میں وہ وہاں پر کام کرتے تھے اورحقیقت میں وہ میڈیا سیل کیلئے کام کر رہے تھے ، اسی طرح کئی معروف صحافیوں کو بھی کس کس طرح نوازا گیا تھا اور کس کس محکمہ کو اس کیلئے استعمال کیا گیا تھا، اس حوالے سے بھی اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں۔۔