وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کی کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی سے ملاقات، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن کراچی ارم تنویر بھی موجود تھیں۔ کراچی پریس کلب کی قیادت نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 پر کراچی کی صحافی تنظمیوں کے تحفظات ،وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ سے پریس کلب اور ایکریڈیشن کارڈ کے لازمی آپشن کو ختم کرنے اور آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے پیمرا ترمیمی بل پر صحافی تنظمیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کراچی پریس کلب کے مطالبے پر ہیلتھ انشورنس کارڈ سے پریس کلب اور ایکریڈیشن کارڈ کی لازمی شرط ختم کرنے اور آن لائن رجسٹریشن میں تین ماہ کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Facebook Comments