معروف ماڈل، اداکارہ ومیزبان عفت عمرپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ پلاسٹک سرجری کی خبروں کے حوالے سے ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ عفت عمر نے مریم نواز شریف کی پلاسٹک سرجری سے متعلق ٹرول کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دےدیا۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ “مریم نوازشریف نے پلاسٹک سرجری نہیں کروائی وہ قدرتی طور پر اتنی خوبصورت ہیں اگر کوئی اس بات پر جلتا ہے تو جلتا رہے”۔عمران خان کے حوالے سے کہا کہ” ہینڈسم تو وہ بھی تھے لیکن اب وہ بڈھے ہو چکے ہیں”۔اداکارہ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ” میں پاکستان ڈیموکیٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو سپورٹ کرتی ہوں صرف مسلم لیگ ن کو نہیں۔ میری شدید خواہش ہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی مل کر پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے جبکہ ملکی پالیسی بنانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی سیاسی جماعت نہیں”۔انہوں نے کہا کہ “دونوں سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں اور واقعی انہیں کام کرنے دیا گیا تو مجھے ملک کا مستقبل میں ان کے ہاتھ میں نظر آتا ہے اور یہ ملک کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں”۔
مریم نوازقدرتی خوبصورت ہیں، عفت عمر۔۔
Facebook Comments