punjab mein journalist support fund mein izafa

مریم نوازنے کبھی سرجری نہیں کرائی، عفت عمر۔۔

معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی لیکن وہ دیگر خواتین کی طرح بیوٹی کریمز ضرور استعمال کرتی ہوں گی۔حال ہی میں عفت عمر ایک پوڈکاسٹ کی مہمان بنیں جس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس کلپ میں اداکارہ کو مریم نواز کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پوڈکاسٹ کے میزبان نے عفت عمر سے پوچھا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاستدان خاتون کون ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نام لیا۔عفت عمر کا جواب سُن کر میزبان نے مریم نواز کی پلاسٹک سرجری سے متعلق سوال کیا جس پر عفت عمر نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔اداکارہ نے کہا کہ میں مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہوں، وہ اُس وقت بھی بہت خوبصورت تھیں لیکن وہ تھوڑی موٹی تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ جو خواتین پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں، اُن کے چہرے دور سے ہی الگ نظر آتے ہیں جبکہ مریم نواز تو پیدائشی خوبصورت ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم کالج میں تھے تو اُس وقت بھی مریم نواز کی رنگت ایسے ہی چمکتی تھی، اُن کے چہرے سے لائٹیں نکلتی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں