سوشل میڈ یا پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کال سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز کی ایک اور آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں انہوں نے اینکر پرسن ندیم ملک کو نشانہ بنا یا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ندیم ملک نے مریم نواز کی ایک آڈیو کال شیئر کی جس میں مریم نواز کہتی ہیں ’سماءنیوز کو بہت موقع دیا ہے لیکن جس طرح سماءنیوز کے اینکر ندیم ملک اور جس طرح کی سماءکی خبریں ہیں ، اب ہم مزید ساتھ نہیں چل سکتے ۔‘واضح رہے مریم نواز کی گزشتہ آڈیو لیک میں ان کا کہنا تھا کہ سماء، اے آر وائی ،92نیوزاور 24نیوزکو اشتہارات نہ دئیے جائیں ۔

Facebook Comments