ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مبینہ جعلی تصاویر جن افرادنے ان پر کمنٹس کئے وہ بھی ایف آئی اے کے ملزم ہیں، انہیں 5سے 7سال تک سزا ہوگی۔ڈیلی پاکستان کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں، تصاویر بنانے والے،شیئر کرنیوالے، لائیک اور کمنٹ کرنیوالو ں کو بھی پکڑا جائے گا۔چودھری سرفراز نے عمران ریاض اور شہبازگل کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملزمان ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر بیٹھے ہوئے ہیں، ایک شہباز گل ہیں اور ایک عمران ریاض ہیں، جن کو پکڑنے کی ہم پوری کوشش کر رہے ہیں،ہمارا ان کو یہ پیغام ہے کہ آپ پاکستان آئیں، میں آپ کو پکڑنے آؤں گا کیونکہ آپ سٹیٹ کے ملزم ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہاکہ میں آپ کو گرفتار کروں گا اور 1122 کے ساتھ دو وہیل چیئرز لے کر آؤں گا کیونکہ ان کو ضرورت پڑتی ہے۔
مریم نوازکی جعلی تصاویر پر لائک،کمنٹس کرنے والے بھی ایف آئی اے کے ملزم قرار۔۔
Facebook Comments