وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کا آزادی صحافت اور صحافیوں کے جدوجہد میں مرکزی رول ہے، پنجاب حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدامات کیے جارہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے پریس کلبوں کو پہلی مرتبہ تاریخی گرانٹ جاری کی گئی، مریم نواز کا ویژن ہے ہر صحافی کے پاس اپنا گھر ہو، اسی ویژن کے تحت صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔
Facebook Comments