maria b ka barzakh ke khilaaf adalat janay ka aelan

ماریہ بی کا برزخ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان۔۔

 فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک بار پھر ہم جنس پرستی کے خلاف آواز اُٹھائے ہوتے ہوئے ویب سیریز ‘برزخ’ کے ہدایتکار عاصم عباسی کی کلاس لے لی۔ماریہ بی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں ہدایتکار عاصم عباسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس ایجنڈے کے عادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنے بچوں میں یہ گندگی پھیلنے دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سیریز ‘برزخ’ میں قومِ لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ جیسے زنا، فحاشی اور ہم جنس پرستی کو انتہائی بےشرمی سے دکھایا جارہا ہے۔فیشن ڈیزائنر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘برزخ’ کے ہدایتکار نے قرآن پاک میں ذکر کیے گئے سب سے بڑے گناہوں کی فہرست بنائی اور اس پر سیریز بنا ڈالی، وہ اپنی سیریز کے ذریعے زنا، فحاشی، بچوں کی ذہن سازی، جادو اور ہم جنس پرستی کو فروغ دے رہے ہیں۔ماریہ بی نے کہا کہ برزخ کی ٹیم نے چند کروڑ کی خاطر پاکستانی کے 25 کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلا ہے اور دل توڑا ہے لیکن میں آپ کو بتاتی چلوں کہ ہم آپ کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور تمام والدین متحد ہوکر اس ایجنڈے کے خلاف آواز بُلند کریں گے اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں گے، ہم اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔فیشن ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ہم فحاشی کو عام کرنے پر آپ کو عدالت میں لیکر جائیں گے اور جیت ہماری ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں