marhoom sahafion ke lawahqeen ko pension ke asool mein mushkilaat ka samna

مرحوم  صحافیوں کے لواحقین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا۔۔

تمام اداروں سے ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ای او بی آئی پنشن کے طریقہ کار کو آسان اور سہل بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس بات کو ممکن بنا رہے ہیں کہ مسقبل میں مرحوم ملازمین کی بیواؤں اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ای او بی آئی کے دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں، اس بات کا اظہار ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی) کے چیئرمین شکیل احمد منگنیجو نے سیکرٹری جنرل ایپنک اور کراچی یونین آف جرنلسٹس  ورکرز گروپ کے صدر شکیل یامین کانگا سے ملاقات کے دوران کہیں۔ اس موقع پر ڈی جی آپریشنز جاوید شیخ بھی موجود تھے۔ شکیل یامین کانگا نے چیئرمین کو بتایا کہ انتقال کرجانے والے صحافیوں کے لواحقین حاص طور پر بیوائوں کو ای او بی آئی پنشن کے حصول کیلئےانتہائی مشکلات کا سامنا ہے، وہ ای او بی آئی کے دفاتر کے چکر لگاتی ہیں لیکن عملہ ان کے مسائل حل نہیں کرتے، ادارے ملازمین کی جانب سےای او بی آئی کی کاٹی گئی رقم ای او آئی بی میں جمع نہیں کرا رہے  جو ادارے اپنے ملازمین کو ای او بی آئی کے دائرہ کار میں نہیں لا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ای او بی آئی اس سلسلے میں قانون سازی کیلئے حکومت کو اپنی تجاویز بھیجے۔ چیئرمین ای او بی آئی نے کہا کہ ہمیں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے، ہمارے لوگ اداروں میں جاتے ہیں لیکن انہیں ڈیٹا نہیں دیا جاتا، اداروں کو ای او بی آئی سے رجسٹرڈ نہیں کرایا جاتا،ای او بی آئی کے ماتحت اداروں میں کئی ہزار ملازمین ہیں،لیکن کسی ایک کو بھی رجسٹرڈ نہیں کرایا جاتا۔ ہم ایک حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کے تحت تمام اداروں کےملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں جس کے تحت پنشن کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی آسان ہوجائے گا، مرحومین اور خاص طور پربیووائوں سے متعلق ہماری حکمت عملی ہے کہ انہیں پہلی فرصت میں پنشن ادا کی جائے۔انہیں دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں