لاہور پریس کلب میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔ ریفرنس میں مرحوم کورٹ رپورٹرز کی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مرحوم صحافیوں امتیاز راشد، ریاض شاکر، محمود زمان، بدرالسلام بٹ، علیم عثمان، شوکت ساجد، توقیر گھمن، محمد عثمان، ایاز منصور اور عمیر علی کی خدمات کے اعتراف میں ان کے ورثا کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔ صدر کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن عباد الحق نے کہا کہ اس روایت کو مستقبل میں جاری رکھا جائے گا اور دنیا سے رخصت ہونے والے اپنے عزیز ساتھیوں کی یادوں کو زندہ رکھا جائے گا ۔ پریس کلب کے سابق صدور ارشد انصاری اور معین اظہر نے تعزیتی ریفرنس کے انعقار پر کورٹ رپورٹرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام تنظیموں کو اس قسم کی تقاریب منعقد کرنی چاہییں تاکہ دنیا سے جانے والوں کے کارناموں سے اگلی نسل کو روشناس کروایا جا سکے ۔ مرحوم صحافیوں کے اہل خانہ نے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیاجس نے برسوں بعد بھی ان کء پیاروں کو یاد رکھا ۔ تقریب میں سینئرصحافی حسنین قریشی ، اقبال جھکڑ ، صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی ،سینئر کورٹ رپورٹرز مبشر حسن ، حامد نواز ، شہزاد جاوید ، فوٹو جرنلسٹس کے رہنما پرویز الطاف ، شکیل سعید، عابد خان ، مرزا اعجاز ، افضال طالب ، خواجہ نصیر ، عمر حیات ، حبیب بھٹی ، مقصود شاہ ، قاضی طارق ، طارق خان ، مقصود خالد ، نواز طاہر ، قمر بھٹی ، عمران شیخ ، عامر ریاض ، رضوان خالد ، عفان ریاض ، ریاض بھٹی ، سید بدر سعید ، قاسم ارشد ، اسد شاہ ، تابش بٹ ، مرزا مقبول ، قاسم ارشد سمیت صحافیوں نے کثیر بعداد شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن وجیہہ شیخ اور خزانچی جمال الدین جمالی اور نائب صدر نعیم ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔