mardan press club election nayi kabeena bila muqabla muntakhib

مردان پریس کلب الیکشن،نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب۔۔

مردان پریس کلب کے انتخابات میں محمد ریاض خان مایار کو صدر، ہدایت الرحمٰن ہوتی کو نائب صدر،پرویز خان کو جنرل سیکرٹری، عامر شعیب کو جائنٹ سیکرٹری اور پرویز شاہین کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔۔خیبرپختونخوا کے وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے مردان پریس کلب کے انتخابات میں محمد ریاض خان مایار کو صدر، ہدایت الرحمٰن ہوتی کو نائب صدر،پرویز خان کو جنرل سیکرٹری، عامر شعیب کو جائنٹ سیکرٹری اور پرویز شاہین کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مردان پریس کلب کی نئی کابینہ کا بلامُقابلہ انتخاب ان عہدیداروں پر ارکان کے اعتماد کا ثبوت ہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب صدر اور ان کی کابینہ اپنے صحافیوں کے فلاح و بہبود اور اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض پہلے سے بہتر انداز میں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں