mard ki chaar shadio se khawateen ko masla nai hona chahiye

مردکی چارشادیوں سے خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے، اداکارہ حراسومرو۔۔۔

اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ حرام کاموں سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کرے، کیوں کہ خدا نے بھی انہیں اجازت دی ہے، اس میں خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔حرا سومرو نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی مرد کے پاس استطاعت ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کریں گے تو وہ بلاشک چار شادیاں کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسم اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائیں گے تو انہیں ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہیے، وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پر بیویوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں۔اداکارہ کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔حرا سومرو نے کہا کہ اگر کوئی مرد تنہائی میں خراب فلمیں، خراب تصاویر اور دوسرے خراب کام کرتا ہے اور وہ خود کو روک نہیں پاتا تو انہیں شادیاں کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ انہیں شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، کیوں کہ ان کی اپنی اور شوہر کی اپنی زندگی ہے۔معروف اداکارہ حرا سومرو حقیقی زندگی میں شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں توازن قائم کر رکھا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں