نیونیوز میں مارچ کی تنخواہوں کی ادائیگی اب تک نہ ہوسکی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیونیوز کے ملازمین یکم مئی کو لیبر ڈے پر آپس میں اپنی مارچ کی تنخواہ سے متعلق تشویش میں پائے گئے، پپو کا کہنا ہے کہ عیدالفطر (دس اپریل )سے دو دن پہلے نیونیوزکے ملازمین کو فروری کی تنخواہ ادا کی گئی جب کہ پچاس ہزار سے کم سیلری والوں کو مارچ کی آدھی تنخواہ دی گئی۔۔ پھر عید کے کچھ دنوں ستر سے اسی ہزار والوں کو مارچ کی آدھی تنخواہ دی گئی لیکن ابھی تک مارچ کی پوری تنخواہ اب تک کلیئر نہیں ہوسکی جب کہ اپریل کا مہینہ ختم ہوچکا ہے۔۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ نیونیوزکے اسلام آباد بیورو میں اے سی چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور آفس میں پنکھے لگادیئے گئے ہیں۔۔
Facebook Comments