نوشہروفیروز کی عدالت نے جے آئی ٹی کی استدعا پر سینئر صحافی عزیز میمن کی قبر کشائی کا حکم دے دیا، جے آئی ٹی میں شامل سینئر ڈاکٹرز نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی تجویز دی تھی،جے آئی ٹی ارکان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پہلے کیے گئے پوسٹ مارٹم میں بہت سے مسائل ہیں، دم گھٹنے سے موت میں وجہ ہی بیان نہیں کی گئی کہ کیسے قتل کیا گیا،جے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نوشہروفیروز کی عدالت نے قبر کشائی کی تحریری اجازت دے دی۔دوسری طرف جے آئی ٹی ممبر اور اہم رکن ہونے کے باوجود ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق 14روز کی چھٹی پر روانہ ہوگئے۔۔ یہ جے آئی ٹی صحافی عزیز میمن کے قتل کی وجہ معلوم کرنے کے لئے بنائی گئی تھی جسے پندرہ روز میں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کرنا تھی، لیکن اب ایس ایس پی کے اچانک چھٹی پر جانے سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔ صحافی برادری نے سوال کیا ہے کہ صحافی قتل کیس کے اہم موڑ پر ایس ایس پی کا تعطیل پر روانہ ہونے کا سبب کیا ہے۔ اے آئی جی ولی اللہ دل کے ہمراہ اسلام آباد میں ایس ایس پی نے ہی صحافی کی موت کوطبعی قرار دیا تھا۔
مقتول صحافی کی قبرکشائی کا حکم۔۔
Facebook Comments