shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

مقتول صحافی کے مفرور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ۔۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق وائس چیئرمین خالد بلوچ نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مفرور ملزم کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واحد رئیسانی کا قتل اس بات کی نشاندہی ہے کہ بلوچستان میںامن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے حقیقی آواز کو دبایا جائے اگر سازش کے تحت ملزمان سے رعایت برتی گئی تو پورے بلوچستان میں صحافیوں کیساتھ ملکرایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے چہلم کے موقع پر بیان میں خالد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کو شہری حقوق دے کر بلوچستان کو ایک بحران کا شکار بنا دیا گیا ۔بلوچ قوم کسی قوم کے خلاف نہیںلیکن بغیر کسی طریقہ کار کے افغان مہاجرین کو کھلی چھوٹ دے کر انکے ذریعے بلوچ و پشتون دشمن لابی اپنے منفی مقاصد حاصل کررہی ہے ، صوبائی وزیر داخلہ کا اسمبلی فلور پر اس بات کا اعتراف کرنا کہ صحافی شہید عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث ایک ملزم فرار ہوا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کےذریعے امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے حقیقی سیاسی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کیلئے بلوچستان میں سماج دشمن عناصر کو ایک مرتبہ پھر منظم کیا جارہا ہے تاکہ یہاں سیاسی و سماجی تحریک کومظالم کے ذریعے خاموش کیا جاسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو کیفر کردار اورمفرور ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں