maqtool sahafi ke lawahqeen ko qatal ki dhamkian

مقتول صحافی کے لواحقین کو قتل کی دھمکیاں۔۔

صالح پٹ کے صحافی اجے للوانی کے قتل کے مقدمے کی سماعت سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آنند رام نے کی جس کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہ ہونے پر ڈی ایس پی قدوس کلوڑ نے درخواست جمع کرائی ،عدالت نے آئندہ سماعت 16 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پرجے آئی ٹی رپورٹ مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ، دوران سماعت گرفتار پانچوں ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا ، ٹائون کمیٹی صالح پٹ کے سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین عنایت شاہ اور احسان سمیت سابق ایس ایچ او عاشق میرانی بھی عدالت میں پیش ہوئے ،سماعت کے بعد اجے للوانی کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک مقدمے سے دستبردار ہونے کیلئے مبینہ طور پر ٹائون کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین احسان شاہ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں دوسری جانب ملوث ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ محفوظ اعوان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے تک کسی کو ملزم قرار دینا غلط ہوگا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں