کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے سکھر کے مقتول صحافی اجے لالوانی کے والد اور دیگر رشتے داروں کو ملزمان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے نائب صدور ناصر شریف،لبنیٰ جرار،جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، رفیق بلوچ۔ خازن یاسر محمود ایگزیکٹو کونسل کے ارکان جیوتی مہیشوری، عمانویل سیموئل، سیما شفیع، راشد قرار، شمائلہ نواز، جاوید حسین خٹک، شیریں جامی،علی جان، ثمین نواز اور مختار احمد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ افسوس ناک امر بات ہے کہ سکھر کے علاقے صالح پٹ میں قتل ہوئے صحافی اجے لالوانی کے والد کو ملزمان عدالت میں پیشی کے دوران دھمکیاں دے رہے ہیں جو باعث شرم ہے، سندھ حکومت اور معزز عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے اجے لالوانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر کیفر کردرار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
