maqbool brand ne adakara se muazrat karli

مقبول برانڈنے اداکارہ سے معذرت کرلی۔۔

متعدد ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد پاکستان کے مقبول برانڈ نے اداکارہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔۔ متعدد میک اپ آرٹسٹس، اداکاروں اور ماڈلز نے سیٹ پر ثنا جاوید کی ان کے ساتھ بدسلوکی اور برے رویے کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔شوبز شخصیات کی جانب سے مسلسل الزامات لگائے جانے پر اداکارہ ثنا جاوید نے ان تمام لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت بھی  درج کروائی ہے۔تاہم اب پاکستان کے ایک مقبول برانڈ نے اس تمام تنازع کے پیش نظر ثنا جاوید سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ برانڈ نے ثنا جاوید سے علیحدگی کے اعلان سے متعلق ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ برانڈ نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو ثنا جاوید سے الگ کرلیا ہے جو کہ عید کی تشہیری مہم کے لیے ان کے برانڈ کا مرکزی چہرہ تھیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ ماڈل منال ندیم اور دیگر عملے کے ساتھ ان کی عید کی تشہیری مہم کے فوٹوشوٹ کےدوران بات چیت ہوئی۔ یہ سارا واقعہ برانڈ کے لیے بھی پریشان کن تھا اور ثنا جاوید سے علیحدگی کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔سرکلر میں مزید کہا گیا کہ عید کی مہم کسی اور مشہور شخصیت کے ساتھ دوبارہ شوٹ کی گئی ہے، کیونکہ ہم عوامی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔  ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں