منشاپاشا کا اپنے فین پیج کے خلاف کارروائی کا اعلان۔۔

معروف اداکارہ منشا پاشا نامناسب مواد پوسٹ کرنے پر اپنے فین پیج سے پریشان ہوگئیں۔منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر میرے نام سے منسوب ایک فین پیچ ہے جس پر نامناسب مواد پوسٹ کیا جارہا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام فالوورز کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اور میری ٹیم وہ پیج نہیں چلا رہی ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ فین پیج سال 2015 سے میری تصویریں وغیرہ پوسٹ کررہا ہے لیکن اب گزشتہ کچھ دنوں سے اس پیچ پر نامناسب مواد پوسٹ کیا جارہا ہے۔منشا پاشا نے لکھا کہ ’مجھے یہ مواد دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے اور میں اس پیچ کے خلاف سخت ایکشن لوں گی۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں اپنے تمام فالوورز اور فین پیجز کو سپورٹ کرتی ہوں لیکن یہ جو ہورہا ہے بہت غلط ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں