معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ شوہر مانی نے مجھ سے شادی کرکے احسان کیا ہے۔اداکارہ حرا مانی نے شوہر سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ انہی کی وجہ سے میں حرا مانی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہوں۔اداکارہ حرا مانی نے خود کو پیسوں کا لالچی قرار دے دیا۔اداکارہ سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر کبھی تعریف تو کبھی تنقید پاتی رہتی ہیں، حرا مانی اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ دیتی ہیں جو سوشل میڈیا پر لازمی نئی بحث چھیڑ دیتی ہے۔حرا مانی کی ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی گئی بات سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹتی نظر آرہی ہے جس میں وہ اپنے حوالے سے انکشاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں حرا مانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے پر موقف دیتی نظر آئیں اور اسی دوران انہوں نے کہا کہ ’ان سے پیسوں کی لالچ والا کردار ادا نہیں ہو پاتا ۔حرا مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جبکہ ہاں حقیقت میں ان میں پیسوں کی لالچ ہے، بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں کرسکتیں۔حرا مانی کی صاف گوئی پر شو کے میزبان نعمان اعجاز ان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور کہا کہ یہ بھی بڑی بات ہے کہ آپ نے اس بات کو قبول کیا کہ پیسوں کی لالچ ہے ۔
مانی نے شادی کرکے احسان کیا ہے، حرامانی۔۔
Facebook Comments