پریس کلب میں مینگو پارٹی کا اہتمام۔۔

لاہورپریس کلب میں موسم کی مناسبت سے ممبران کے لئے مینگوپارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ مینگوپارٹی میں اعلی موسمی آم سے ممبران کی تواضع کی گئی۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مینگو پارٹی کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد احمداور الفت حسین مغل بھی موجود تھے۔ لاہورپریس کلب کے صحن میں منعقد کی گئی شاندارمینگو پارٹی میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اعلی موسمی آموں سے سجائی گئی پارٹی سے خوب محظوظ ہوئے۔ صدر ارشد انصاری نے مینگوپارٹی میں شمولیت پر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور مینگوپارٹی کے انعقاد میں کاوش پر کونسل ممبر سابق ممبر گورننگ باڈی مدثر حسین تتلہ کے تعاون کو سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں