jitna talent hai wo kaafi hai

منگنی ٹوٹ گئی، راہیں جدا، آئمہ بیگ کی تصدیق۔۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری سے بریک اپ کی تصدیق کردی۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں آئمہ بیگ نے کہا ” ہاں، مجھے اچھا وقت دینے کیلئے  میں ہمیشہ اس شخص کی عزت کروں گی، مسائل ہوتے ہیں اور ان کی ایک وجہ ہوتی ہے، اور تمام سوالوں کا جواب یہ ہے کہ ہم نے اپنے راستے الگ کرلیے ہیں، ہم دونوں ہی ٹھیک ہیں اس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے،میں یہ انتہائی با عزت طریقے کے ساتھ کرنا چاہتی تھی اور میں نے ایسا ہی کیا۔گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے اپنے طریقے اختیار کرسکتے ہیں، جو یہ بتاتے ہیں کہ وہ اصل میں کیا ہیں، یہ میں ہوں جو سب کو سچ بتا رہی ہوں، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ ساتھ ہیں یا نہیں ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں، میں اور شہباز ایک ساتھ نہیں ہیں۔انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اظہار افسوس کے مزید پیغامات نہ بھیجیں ، وہ بالکل ٹھیک ہیں، موسیقی زندگی ہے اور دیکھتے ہیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتی ہے۔خیال رہے کہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری نے کچھ عرصہ پہلے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں جس کے بعددونوں کے بریک اپ کی  چہ میگوئیاں  ہونے لگی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں