سات سال قبل اداکارہ ردا اصفہانی کی نازیبا تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی تھیں، جس سے اداکارہ کو شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہونا پڑا۔ اب پہلی بار وہ اس واقعے کے متعلق بول پڑی ہیں اور تصاویر لیک کرنے والے ملزم کے متعلق دنیا کو بتا دیا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں ردا اصفہانی نے بتایا ہے کہ اس کی تصاویر کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے اس وقت کے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی نے لیک کی تھیں، جو اس وقت ان کا منگیتر بھی تھا۔ردا اصفہانی نے انٹرویو میں کہا کہ ”میری تصاویر لیک ہونے کے واقعے نے مجھے اس قدر توڑ کر رکھ دیا کہ مجھ میں کبھی اس واقعے کے متعلق بات کرنے کی ہمت نہیں آئی۔ آج سات سال بعد میں پہلی بار اس واقعے کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔ اس وقت ہماری منگنی کو تین سال گزر چکے تھے جب اس نے میری ویڈیوز لیک کیں۔ لوگوں نے مجھے کہا کہ میں ایک پریس کانفرنس کروں اور اسے بے نقاب کروں مگر میں ایسا نہ کر سکی۔ردا اصفہانی نے مزید کہا کہ ”اللہ ہی ہے جو عزت دینے والا ہے اوروہی آپ کی زندگی کی برائیاں دوسروں کے سامنے کھولتا ہے۔ بعض لوگوں کو اللہ جلدی سزا دے دیتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کے خاص بندے گمراہ ہوں۔“ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میں اس واقعے کے بعد بھی ایجنسیوں کے ذریعے اپنے سابق منگیتر کے ساتھ رابطے میں رہی کیونکہ اس وقت تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ اس کا کیا دھرا ہے۔ آج بھی اس کی اس حرکت کی وجہ سے مجھے میرے عزیز و اقارب کے سامنے جاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہوتی ہے، حالانکہ انہوں نے کبھی میری ان ویڈیوز کی وجہ سے مجھے جج نہیں کیا۔
منگیتر نے نازیبا تصاویر لیک کیں، اداکارہ کا انکشاف۔۔
Facebook Comments