سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک ہو گئی اور مراسلہ ملنے کے بعد 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کاروائیاں تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا تعین کرنا شروع کر دیا۔انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئےاور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منفی مہم کا حصہ بننے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Facebook Comments