mananwala press club registered ke 2025 ke intekhabat muqammal

مانانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ کے 2025 کے انتخابات مکمل ۔۔

مانانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ کے 2025 کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ حبیب اللہ نعیمی صدر منتخب، مدثر رفیق بھٹی سیکرٹری جنرل ، چوہدری ثنا اللہ کمبوہ چیف ایگزیکٹو و سر پرست اعلیٰ، چوہدری محمد انور سیر نائب صدر، مرزا علی عابد بیگ چیر مین مجلس عاملہ با با سمیع اللہ وٹو چیر مین مصالحتی کونسل ، میاں شیر محمد سنٹر وائس چیئرمین، ڈاکٹر گلزار احمدسیکرٹری مالیات و سیکرٹری اطلاعات نشریات محموطہ امجد شکیل جو ائنٹ سیکرٹری منتخب ، شہر کے سیاسی ، سماجی حلقوں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ جاری، اس موقع صدر مانانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ حبیب اللہ نعیمی نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر صدر حبیب اللہ نعیمی کہنا تھا کہ صحافت ملک کا اہم ستون ،صحافی معاشرے کی آنکھ، ناک اور کان ہوتا ہے ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی ایمانداری کے ساتھ کرنی چاہیے، انہوں نے پر کہا کہ صحافی کا کام معاشرے کے اندر جرائم کی نشان دہی کرنا ہوتا ہے ہمیں خبر دینے سے پہلے اس کی تحقیق کر لینی چاہیے ہر زاویے اور پہلو سے خبر کا جائزہ لیا جائے تمام حقائق کو کا مد نظر رکھ کر خبر بنانی چاہیے اس لئے ہر صحافی کو ہے چاہیے کہ معاشرے کے اندر جہاں بھی مسائل ہوں یا کوئی جرم ہو رہا ہو تو اس کو بے نقاب کیا جائے صحافی کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہونا چاہئے صحافی کو ہمیشہ بے باک ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر صحافیوں کے تحفظ کے لیے قوانین کی اشد ضرورت ہے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں