manal ne bhi apna youtube channel banalia

منال نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا۔۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری   ہو یا بالی ووڈ شو بز انڈسٹری  ہر اداکار،فنکار  اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہتےہیں اور اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات شیئر کرنے کے لیے تیزی سے سوشل میڈیا کے تقریباً سب ہی پلیٹ فارمز کا استعمال کرر ہے ہیں۔ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بُک، ٹوئٹر اور دیگر ایپس کا ناصرف معروف شخصیات  بلکہ عام عوام بھی بخوبی استعمال کر رہے ہیں۔ کئی شوبز شخصیات نے  یوٹیوب سےاداکاری  میں قدم رکھا ہے  بلکہ اب تو کئی شوبز شخصیات بھی یوٹیوب پر اپنے چینل بنا رہے ہیں۔اس میں اب اداکارہ منال خان بھی شامل ہو گئی ہیں۔اداکارہ منال نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر گزشتہ روز انہوں نے جڑواں بہنوں، منال اور ایمن کی شاندار سالگرہ مناتے ہوئے کا وی لاگ اپ لوڈ کیا ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں