jang mulazimeen par intezamia ka muqadma

من گھڑت کیس میں گرفتارکیاگیا،ترجمان جنگ گروپ۔۔

ملک کے مشہور میڈیا نیٹ ورک’ جیو جنگ گروپ‘کے مالک میر شکیل الرحمان کی  54 پلاٹوں پر  رعایت حاصل کرنے کے الزام میں  نیب کےہاتھوں گرفتاری پر’جنگ گروپ‘نےشدیداحتجاج کرتےہوئےکہاہےکہ میر شکیل الرحمان کوجھوٹےاورمن گھڑت کیس میں گرفتارکیاگیا،میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو قانونی طریقےسےسب بےنقاب کرینگے،نیب نےکئی مواقع پر خبریں رکوانے کی کوشش کی،ہم ہر خبر میں نیب کا موقف بھی لیں گے اور سامنے لائیں گے،جنگ گروپ نیب میں شکایت کرنیوالےاس شخص کیخلاف قانونی مقدمات کی پیروی کرتارئیگا،ہم کسی رپورٹر، کسی اینکر کو سچ سامنے لانے سے نہیں روکیں گے۔نجی ٹی وی کےمطابق ترجمان جنگ گروپ نے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کوجھوٹے اورمن گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا،نیب نجی پراپرٹی معاملےمیں ایک شخص کو کیسے گرفتار کر سکتا ہے؟میر شکیل الرحمان کیخلاف ایسےتمام کیسزپہلےہی قانون کی عدالت میں جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ترجمان جنگ گروپ کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ کے اخباروں،جیو نیوزکےچینلزکوبنداوران کابائیکاٹ کیاگیا،میرشکیل الرحمان پر غداری،توہین مذہب،ٹیکس چوری کےالزامات بھی لگائے گئے ، میر شکیل الرحمان پر پہلے سیاسی لوگوں،بیرون ملک سےفنڈزلینےکےبھی الزامات لگے،میر شکیل الرحمان پرپہلےبھی کئی من گھڑت الزامات لگائے گئے جو جھوٹے ثابت ہوئے۔ ترجمان جنگ گروپ کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کیخلاف ایسےتمام کیسزپہلےہی قانون کی عدالت میں جھوٹے ثابت ہو چکےہیں،میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر قانونی طریقےسےسب کچھ بےنقاب کرینگے۔ترجمان جنگ گروپ کا کہنا تھا کہ نیب کہتا ہے انہیں یہ سب کچھ کرنے کاجمہوری حکومت نے نہیں کہا، اس معاملے میں بھی نیب تمام الزامات مسترد کرتا ہے اورکہتاہےوہ آزادہے،ہم ہر خبر میں نیب کا موقف بھی لیں گے اور سامنے لائیں گے،ہم کسی رپورٹر، کسی اینکر کو سچ سامنے لانے سے نہیں روکیں گے،جنگ گروپ، جیو نیٹ ورک نے کبھی سچ پر سمجھوتا نہیں کیا،نیب نےکئی مواقع پر خبریں رکوانے کی کوشش کی،نیب کاموقف تھا کہ ان کے ادارےکوآئینی تحفظ حاصل ہے،تنقید نہیں ہو سکتی،جنگ گروپ نیب میں شکایت کرنیوالےاس شخص کیخلاف قانونی مقدمات کی پیروی کرتارہے گا ۔ترجمان جنگ گروپ کا کہنا تھا کہ  جنگ ، جیوکےرپورٹرز،پروڈیوسرزکو نیب نے 18 ماہ میں کئی دھمکی آمیز نوٹس دیے،نیب نےدھمکیاں دیں کہ نیب کیخلاف رپورٹنگ، پروگرامزپرچینلز کوبندکردیاجائیگا، جنگ گروپ جعلی ڈگری بنانیوالی کمپنی کےشکایت کنندہ کیخلاف تمام مقدمات جیتا ہےاورجیتےگا،

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں