mamnooh pakistani film ne do aalmi award jeetliye

ممنوع پاکستانی فلم نے دو عالمی ایوارڈ جیت لئے۔۔

پاکستانی فلم جاوید اقبال نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیت لئے۔واضح رہے کہ جاوید اقبال میں اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو رواں برس جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن پہلی نمائش کی اجازت دینے کے بعد اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔سو بچوں کے قاتل پر بننے والی فلم جاوید اقبال کو پاکستانی سینماؤں کے دروازے تو بند تھے لیکن اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر کافی سراہا جا رہاہے ۔برطانیہ میں ہونے والے یوکے ایشین فلم فیسٹیول ” دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’میں پیش کیا گیا ۔جس میں یاسر حسین کو بہترین اداکا ر اورابو علیحہ کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار ابوعلیحہ نے اپنے فیس بیج پر شیئر کیا ہے کہ جاوید اقبال دی اَن ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر” میں یاسر حسین کو  بہترین اداکار اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ابو علیحہ نے مزید کہا ہے کہ ’جاوید اقبال‘ کو ملنے والے یہ پہلے ایوارڈ ہیں۔ انشااللہ دنیا ئے سینما کے ہر معتبر فیسٹیول میں یہ فلم دکھائی جائے گی اور پاکستان کا نام روشن کرکے آئے گی۔یا د رہے کہ جاوید اقبال فلم حقیقت پر مبنی ایک کہانی ہے 1999 میں لاہور کے علاقے غازی آباد کے رہائشی جاوید اقبال نے 100 بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تحلیل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بعد ازاں اس نے پولیس کو خود ہی گرفتاری دی تھی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں