ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)نجم الدین سہتو نے کہا ہے کہ ملیر اور تیسر ٹائون میں صحافیوں سمیت دیگر تمام الاٹیز اپنے پلاٹ کی ادائیگی جلد سے جلد کرادیں تاکہ انہیں انکے پلاٹ پر ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکے ۔انہوں نے کراچی پریس کلب کے پلاٹ کمیٹی کے سیکرٹری شمس کیریو اور پلاٹ کمیٹی ایم ڈی اے کے سیکرٹری نادر خان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد عارف بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نجم الدین سہتو نے کہاکہ ایم ڈی اے میں کراچی پریس کلب کے ارکان کیلیے الاٹ کی گئی زمیں پر ترقیاتی کاموں میں تیزی کرادی گئی ہے اس طرح دیگر تمام الاٹیز جلد سے جلد پلاٹ کی قیمت ادا کردیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکے ۔انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ الاٹیز جلد سے جلد اپنے پلاٹ پر گھر تعمیر کرا سکیں ۔
ملیر،تیسرٹاؤن کے صحافی الاٹیز ادائیگی جلد کریں، ایم ڈی اے۔۔
Facebook Comments