مالکان کی میڈیا ٹریبونلز کےخلاف تشہیری مہم تیار

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے خصوصی میڈیا ٹربیونلز کے مسئلے پر میڈیا تنظیموں اور اداروں کی کانفرنس طلب کرلی۔ اے پی این ایس نے آج وفاقی کابینہ کے خصوصی میڈیا عدالتیں قائم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس حمید ہارون کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیش کردہ تجویز کی مزاحمت کے لیے متعدد اقدامات طے کیے گئے جن میں پاکستان کے عوام کو اس تباہ کن فیصلے کے مضمرات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک اشتہاری مہم بھی شامل ہے ۔اے پی این ایس نے اسلام آباد میں 3؍ اکتوبر کو ایک اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام میڈیا تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس تجویز کی مزاحمت میں شامل کیا جاسکے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں تاکہ انہیں اس مسئلے کی حساسیت سے آگاہ کیا جاسکے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں