malikaan sahafion ko mehnat ke hisab se salary den

مالکان صحافیوں کو محنت کے حساب سے سیلری دیں، حافظ نعیم ۔۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جتنی محنت میڈیا ورکرز کررہے ہیں اس حساب سے انہیں تنخواہ نہیں ملتی۔۔ جشن آزادی کا موقع ہوتو اربوں روپے ہمارے ہی ٹیکس کے پیسوں کے اشتہارات چلتے ہیں مالکان کو سوچنا چاہیئے کہ وہ اپنےصحافیوں کو ان کی محنت کے حساب سے سیلری دیں۔۔ وہ ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ملک میں گیس اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،جس کی وجہ سے عام شہری اور تاجر بھی پریشان ہیں،اب تو وزیراعظم ہی اپنی تقریر میں یہ کہہ دیتے ہیں کہ مہنگائی کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتے،آئی پی پیز کے چند افراد ہیں جو اس ملک کو نوچ کر کھا رہے ہیں،اس معاملے میں جماعت اسلامی سڑکوں پر تھی،ہمارا ہی یہ پریشر تھا کہ کل نواز شریف صاحب نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں