malikaan akhbaar se akhbaar market ki tameer mein taawun ki appeal

مالکان اخبارسے اخبار مارکیٹ کی تعمیرمیں تعاون کی اپیل۔۔

اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس اخبار مارکیٹ لاہور میں صدر اخبار فروش یونین لاہور چوہدری مشاق علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ سے شروع ہوا۔ جنرل سیکرٹری رانا محمد یامین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر نجام دیئے۔ سیکرٹری فنانس ملک تنویر احمد صحت کی خرابی کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے جنرل سیکرٹری رانا یامین نے یونین کے آمدن و اخراجات کا حساب پیش کیا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک امتیاز اعوان، نائب صدر سجاد عظیم جنرل سیکرٹری رانا محمد یامین، جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ بابر، انفارمیشن سیکرٹری شیخ عمر یاسین، آفس سیکرٹری سیدعارف حسین شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹکا خان عباسی نے کہا کہ اخبار مارکیٹ لاہور کی تعمیر کے لئے وہ اخبارات کے مالکان اور حکومت سے اپیل کریں گے کہ وہ اخبار مارکیٹ لاہور کی تعمیر کے لئے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھی مارکیٹ کی تعمیر میں بھرپور تعاون کریں گے۔ چیئرمین چوہدری عاشق علی نے سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ  اخبار مارکیٹ لاہور کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں