1980کے عشرے میں بننے والی سارک تنظیم کے بنیادی ملک مالدیپ کے میڈیا کے وفد نےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاھیرہ شاہد کی دعوت پر پاکستان کا تفصیلی دورہ شروع کر دیا۔ مالدیپ کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے وفد کے اعزاز میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین پاشا نے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں عشائیہ دیا جس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مرزا محمد سلیم بیگ سمیت وزارت کے حکام وفاقی دارالحکومت راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔مہمان مالدیپی میڈیا وفد کے صحافی پاکستانی جرنلسٹوں سے گھل مل گئے جن سےغیر رسمی بات چیت و دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Facebook Comments