بول انتظامیہ نے کراچی ہیڈآفس میں اپنے شعبہ میک اپ میں جھاڑو پھیر دی، پپو کا کہنا ہے کہ خاتون میک اپ ہیڈ سمیت پندرہ کارکنان کو بغیر کسی نوٹس کے نکال دیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ خاتون میک اپ ہیڈ اور دیگر نے جب احتجاج کا عندیہ دیا تو انہیں ایگزیکٹیئنز نے بتایا کہ کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ آپ کے پورٹل سے ریزائن آٹومیٹک جمع ہوسکتے ہیں۔۔اور آپ کچھ ثابت نہیں کرسکتے، پپو کے مطابق ماضی میں ایسے بیس کے قریب کیمرہ مین کے ساتھ کیا گیا تھا ،اسی طرح ریجنل ڈپارٹمنٹ والوں کے ساتھ کیاگیا جب وہ اگلے روز ڈیوٹی پر آئے تو پتہ چلا کہ رات ہی ان کے پورٹل سے استعفے ایچ آر کے پاس جمع ہوگئے ہیں، پپو کے مطابق اسی طرح کی ایک مثال مئی کی تنخواہ کی ہے جو بول والاز کو نہیں دی گئی لیکن تمام بول والاز کا پورٹل یہ ثابت کررہا ہے کہ سب کو مئی کی تنخواہ دے دی گئی ہے۔۔ پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون میک اپ ہیڈ کو دوہزار سولہ میں اپائنٹ کیاگیا تھا وہ سما چھوڑ کر بول آئی تھیں۔۔لیکن فروری سے اب تک انہیں کسی ایک ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ایک سوئپر کو میک اپ کا پورا شعبہ سونپ دیا گیا، جس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات بہت جلد سینہ بہ سینہ میں کئے جائیں گے۔۔
بول کی میک اپ ہیڈسمیت 15 ورکرفائر
Facebook Comments