make up artist ka adakara ko legal notice

میک اپ آرٹسٹ کا اداکارہ کو لیگل نوٹس۔۔

میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے اداکارہ ثنا جاوید کے ہتک عزت کے نوٹس پر انہیں جوابی قانونی نوٹس جاری کر دیا۔عمیر وقار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نوٹس کی تصاویر پوسٹ کیں، عمیر وقار کا یہ اقدام ثنا جاوید کی جانب سے عمیر وقار اور دو دیگر افراد کو ہتک عزت کے نوٹس جاری کیے جانے کے فوری طور پر سامنے آیا ہے۔عمیر وقار نے اپنے نوٹس میں وضاحت دی کہ انہوں نے ثنا جاوید کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے ماڈل منال سلیم کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری کو شیئر کیا۔عمیر وقار نے لیگل نوٹس میں واضح کیا کہ ثنا جاوید کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ میں نے کسی  اداکارہ کا نام نہیں لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں